پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 667 پوائنٹس کی کمی پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مندی کا رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس 667 پوائنٹس کمی پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 437 پوائنٹس کی کمی رہی۔

آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی اور سرمایہ کار بے یقینی کی کیفیت میں نظر آئے۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 175 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 42 ہزار 500 کی سطح سے نیچے آگیا۔

پہلے کاروباری سیشن میں انڈیکس مزید نیچے کی طرف گیا اور 230 پوائنٹس کی کمی دیکھی جانے لگی جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 42 ہزار 410 کی سطح پر آگیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں کاروبار کے دوران مارکیٹ مسلسل مندی کی لپیٹ میں رہی اور انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس 41 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کاروبار کے اختتام تک جاری رہی جس کے باعث 100 انڈیکس 667 پوائنٹس کے ساتھ 41 ہزار 974 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 10 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے سودے کیے گئے جن کی مالیت 5 ارب 70 کروڑ ڈالر رہی۔

جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہو کر 8772 ارب روپے ہوگئی

مزید خبریں :