پاکستان
Time 01 ستمبر ، 2017

کراچی میں 2017 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

تمام تر حکمت عملی اور اقدامات کے باوجود کراچی سے ایک اور پولیو کا کیس سامنے آیا ہے۔

گلشن اقبال یوسی 13 میں رہائش پذیر محمد غنی کے کمسن بیٹے قاسم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کمسن قاسم کو پیدائش کے بعد پولیو ویکسینیشن نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ پولیو کا شکار ہوا۔ 

قاسم کے والد محمد غنی چند ماہ قبل تورہ بورہ سے کراچی آئے تھے جو کراچی کے علاقے گلشن اقبال یوسی 13 میں رہائش پذیر ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں ڈیڑھ سال بعد پولیو کا کیس سامنے آیا ہے تاہم یہ 2017 کا پہلا پولیو کیس ہے۔  

مزید خبریں :