پاکستان
Time 04 ستمبر ، 2017

ملالہ یوسفزئی کا روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر ملالہ یوسفزئی کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب بھی میں خبریں دیکھتی ہوں تو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے ایک پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا میں تشدد کا خاتمہ کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ دیگر ملکوں اور میرے وطن پاکستان کو بنگلا دیش کی پیروی کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کو خوراک، گھر اور تعلیم تک رسائی فراہم کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :