پرندوں کا تصاویری مقابلہ میکسیکو کے فوٹوگرافر کے نام

برڈز فوٹوگرافر مقابلے میں سال 2017 کے لئے دنیا بھر سے بھیجی گئی سیکڑوں تصاویر میں سے 45 کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔


دنیا بھر میں فوٹوگرافی اور فوٹوگرافر کی حوصلہ افزائی کے لئے برطانوی ادارے برٹش ٹرسٹ آرنیتھولوجی کی جانب سے مقابلے کا انعقاد کرایا جاتا ہے اور 10 بہترین فوٹوگرافرز کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔

برڈز فوٹوگرافر مقابلے میں سال 2017 کے لئے دنیا بھر سے بھیجی گئی سیکڑوں تصاویر میں سے 45 کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔

بی ٹی او کی جانب سے میکسیکو سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر پریٹو روجرس کی تصویر کو بہترین تصویر قرار دیا گیا اور انہیں 5 ہزار پاؤنڈ انعامی رقم بھی دی گئی جب کہ دیگر امیدواروں کو بھی کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پریٹو روجرس کی تصویر میں بغلے کو اپنے بچے کو کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے پیچھے بھی کچھ بگلے اور کئی بچے ہیں۔

پرندوں کی بہترین تصاویر میں یہ بھی شامل ہیں :

امریکی فوٹو گرافر جارج گارسیا کی لی گئی تصویر
فوٹو گرافر رائے رمر، برطانیہ
فوٹوگرافر ائیونل اینوفراس، رومانیہ
فوٹوگرافر جیمی ہال، برطانیہ
فوٹوگرافر احمد العیسیٰ، کویت
فوٹوگرافر مارکس ویرسویو، فن لینڈ
فوٹوگرافر گبور کپوس
فوٹوگرافر بیس میٹ ، ہنگری