پاکستان
Time 05 ستمبر ، 2017

’عالمی برادی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم روکے‘

قومی کرکٹرز بھی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بول پڑے ہیں۔

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور مسلمانوں کے قتل عام اور گھروں کو نذر آتش کیے جانے کے باعث ہزاروں مہاجرین بنگلا دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جن کی تعداد سوا لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پراپنے رد عمل کا اظہار کیا۔


شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ برما کی صورتحال پر افسردہ ہوں، عالمی طاقتوں کو روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر کوئی قدم اٹھانا چاہیے۔

قومی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ غیر انسانیت پر دنیا کو کسی صورت چپ نہیں رہنا چاہیے۔


اظہر علی کا کہنا تھا کہ برما کی صورتحال دیکھ کر انتہائی دکھ میں ہوں اور وہاں کے مسلمانوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔

مزید خبریں :