کھیل
Time 05 ستمبر ، 2017

قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں 9 تا 16 ستمبر تک کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: ورلڈ الیون میچز میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں 9 تا 16 ستمبر تک کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انڈیپنڈنس کپ میں ورلڈ الیون کے میچ 12،13 اور 15 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں اہم غیر ملکی کھلاڑی شریک ہیں۔

ورلڈ الیون ٹیم کے میچز کے لیے لاہور اور بالخصوصی قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی دو رکنی اسپیشل سیکیورٹی ٹیم نے منگل کے روز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی کی ٹیم کو ورلڈ الیون کے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔

دوسری جانب 9 سے 16 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور امین وینس کی صدارت میں ورلڈ الیون میچز کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی کے سیکیورٹی ممبران اور فیکا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :