پاکستان
Time 05 ستمبر ، 2017

ایم ایم عالم: ’ضرورت پڑی تو ہندوستانی ایئر فورس پر پھر ہم غالب آئیں گے‘


65 کی پاک۔بھارت جنگ میں یوں تو مسلح افواج نے مثالی کردار ادا کیا لیکن پاک فضائیہ کے پائلٹ ایم ایم عالم نے ایف 86 جنگی جہاز کے ذریعے دشمن کے دانت ایسے کٹھے کیے کہ وہ آج تک بھلا نہیں سکا۔

جنگ کے دوران پانچ بھارتی طیارے سرگودھا ایئر بیس کی جانب بڑھے تاہم ایم ایم عالم نے اپنے ایف 86 سیبر طیارے کے ذریعے پانچوں طیاروں کو تباہ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ یہ طیارہ ٹاؤن ہال لاہور کے پارک میں آج بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

’ہماری فضائی حدود میں وہ [بھارتی فضائیہ] داخل ہوتی اور نچلی پرواز کرتے ہوئے بم یا راکٹ مار کر بھاگ جاتے۔ ہم نے اس بھارتی فضائیہ کو تباہ و برباد کردیا۔‘

65 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کا ایک یادگار فوٹو
65 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کا ایک یادگار فوٹو

ایم ایم عالم نے اپنی زندگی میں ہی واضح کردیا تھا کہ اگر ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارتی ایئر فورسز آمنے سامنے آئیں تو ہماری فضائیہ دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

’پاکستان فضائیہ میں وہ صلاحیت ہے کہ اگر ۔۔۔ اللہ کرے ایسا نہ ہو مگر اس کو ضرورت پڑی تو مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی ایئر فورس پر پھر ہم غالب آئیں گے۔‘

18 مارچ 2013 کو پاکستانی قوم کا یہ مایہ ناز شاہین 78 برس کی عمر میں ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگیا۔

مزید خبریں :