انسٹاگرام کا اسٹوری فیچراب ڈیسک ٹاپ پر بھی

انسٹاگرام صارفین کے لئے اسٹوری فیچر کی سہولت اب ڈیسک ٹاپ پر بھی دستیاب ہوگی۔ 

اب تک اسٹوری فیچر صرف موبائل ایپ کے ذریعے ہی استعمال کیا جارہا تھا لیکن اب یہ فیچر ڈیسک ٹاپ پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر صارفین جب انسٹاگرام ڈاٹ کام پر اپنی آئی ڈی لاگ ان کریں گے تو اسٹوری فیچر سب سے اوپر واضح ہوگا جیسے موبائل ایپ میں ہوتا ہے۔

بشکریہ انسٹاگرام فوٹو۔

ڈیسک ٹاپ پر اسٹوری دیکھتے وقت دائیں اور بائیں دونوں جانب ایک نشان نمایاں ہوگا جس کی مدد سے صارف اپنی اسٹوری پر پہنچ سکے گا۔

انسٹاگرام کمپنی کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ ڈیسک ٹاپ پر اسٹوری فیچر صارفین کی دلچسپی اور ان کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔

انسٹاگرام اسٹوری فیچر روزانہ 250 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں جب کہ اسنیپ چیٹ اسٹوری فیچر کو 166 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں۔

صرف ایک سال کے دوران انسٹاگرام صارفین کی تعداد میں 84 ملین اضافہ ہوا جب کہ اس سے قبل اسنیپ چیٹ کو انسٹاگرام پر سبقت حاصل تھی۔

بشکریہ انسٹاگرام فوٹو۔

انسٹاگرام کے سی ای او "کیون سسٹروم" کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا کریڈٹ اسنیپ چیٹ کو جاتا ہے جبکہ اس کے سربراہ "کیون ویل" کا کہنا ہے کہ اچھی تخلیق کے آئیڈیا کو پھیلانا چاہیئے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر نئے آئیڈیا کو فروغ دینا چاہئے ۔جس کی مثال انہوں نے ٹوئٹر کے ہیش ٹیگ سے دی جو اب دنیا بھر میں مقبول ہے۔

واضح رہے کہ موبائل ایپ میں اسٹوری فیچر فیس بک، اسنیپ چیٹ میسینجر اور انسٹا گرام پر موجود ہے لیکن ڈیسک ٹاپ اسٹوری فیچر پہلی مرتبہ انسٹاگرام ڈاٹ کام پر متعارف کیا جائے گا۔  

مزید خبریں :