کھیل
Time 06 ستمبر ، 2017

خواہش ہے باکسنگ سپر لیگ کا آغاز لاہور سے ہو، عامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں کرائی جانے والی باکسنگ سپر لیگ کا آغاز لاہور سے کیا جائے۔

باکسر عامر خان نے 4 ستمبر کو پاکستان میں باکسنگ سپر لیگ کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ سپر لیگ میں 8 شہروں کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

باکسر عام خان کے مطابق باکسنگ سپر لیگ کی ہر ٹیم میں ایک خاتون باکسر بھی ہوگی جب کہ لیگ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں بنائی جائیں گی۔

عامر خان نے داتا دربار پر حاضری بھی دی اور کہا کہ خاندانی مسائل کے بعد پاکستان آکر سکون محسوس کر رہا ہوں۔

باکسر نے بتایا کہ ان کی اگلی فائٹ رواں سال دسمبر میں ہوگی جس کے لئے وہ بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

عامر خان نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ 

باکسنگ لیگ کے اعلان کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ  اگر بھارت میں باکسنگ ہوسکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں، یہاں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ ہے، پاکستان میں باکسنگ کا فروغ چاہتا ہوں اور اس ملک کے لیے جہاں میرے والدین پیدا ہوئے۔

مزید خبریں :