پاکستان
Time 06 ستمبر ، 2017

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا اپنے افغان ہم منصب کو فون

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے افغان ہم منصب کو ٹیلی فون کیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ دنوں پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پر جامع بات چیت کے لیے رضا مندی ظاہر کی تھی جس کا پاکستان کی جانب سے بھی خیرمقدم کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آج وزیر خواجہ آصف نے آج اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی کو ٹیلی فون کیا جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں وزرائے خارجہ کا قریبی تعاون کے لیے رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

افغان ہم منصب سے گفتگو میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے افغان قیادت کے امن عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :