ہیئر ٹیٹو بنانے کا دلچسپ فن

بشکریہ ہاوس ڈامین/فیس بک فوٹو۔

سربیا کے  "ماریو ہوالا" نامی نائی نے بالوں کو نئے انداز سے تراش کر ٹیٹو بنانے کی مہارت کا جادو بکھیر دیا ہے۔

ہوالا پچھلے 8 سال سے ہیئر  ٹیٹو بنا رہے ہیں ۔ جس میں وہ مشہور شخصیات یا گاہک کی پسندیدہ شکل کو ایسے بناتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔

گزشتہ چند سالوں سے ہوالا اپنی ہیئر ٹیٹو کے فن کی وجہ سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ دنیا بھر میں خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔

بشکریہ ہاوس ڈامین/فیس بک فوٹو۔

وہ ہیئر ٹیٹو سر کے پچلھے حصے پر بناتے ہیں۔ٹیٹو بنانے سے پہلے ہوالا تصویر کا اسکیچ بناتے ہیں جسے دیکھتے ہوئے وہ اپنا کام مکمل کرتے ہیں۔

بشکریہ ہاوس ڈامین/فیس بک فوٹو۔

ہوالا نے کے بنائے گئے فن کی تصاویر میں ایک شخص کے سر پر شمالی کوریا کے رہنما "کم لانگ" کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بشکریہ ہاوس ڈامین/فیس بک فوٹو۔

ہوالا نے ایک انٹرویو میں ہیئر ٹیٹو بنانے کے حوالے سے بتایا کہ اس کی تیاری میں کم از کم 3 سے 5 گھنٹے درکار ہوتے ہیں کیونکہ بالوں کا معاملہ کافی حساس ہوتا ہے۔ ہوالا کا اب تک کا سب سے زیادہ ٹیٹو بنانے میں طویل وقت 8 گھنٹہ کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ایک گاہک کے سر کی بناوٹ دوسرے گاہک سے مختلف ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر گاہک کا وہ حصہ تلاش کرتے ہیں جو فلیٹ ہو تاکہ ٹیٹو سیدھا نظر آئے۔

بشکریہ ہاوس ڈامین/فیس بک فوٹو۔

عموماً سر پر بنے ٹیٹو بال بڑھنے کی وجہ سے 8 سے 10 دن بعد ختم ہونا شروع ہوجاتا ہے لیکن اس فن کے مداع پھر اسے بنانے کے لئے آجاتے ہیں۔


ہوالا دنیا کہ واحد ہیئر ٹیٹو فنکار نہیں ہے کچھ سال پہلے بھی "روب فیریل" نامی ایک شخص نے اسی قسم کے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

مزید خبریں :