برڈ پورٹ کا خوبصورت ٹوپیوں کا میلہ

بشکریہ برڈ پورٹ ہیٹ فیسٹول فیس بک فوٹو۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں مختلف موسموں یا مہینوں کے استقبال کے لیے اکثر میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن برطانوی کاؤنٹی ڈورسیٹ  میں گزشتہ ہفتے ٹوپیوں کا میلا سجایا گیا جو کہ دو روز تک جاری رہا۔

اس میلے میں لوگوں نے نت نئے ڈیزائن کی رنگا رنگ ٹوپیاں پہن کر شرکت کی۔ کسی کی ٹوپی پر ٹریفک سگنل کی علامت نظر آئی تو کوئی جہاز نما ٹوپی سر پر لگائے گھومتا رہا۔  

بشکریہ برڈ پورٹ ہیٹ فیسٹول فیس بک فوٹو۔

یہ میلے کا آغاز 8 برس سے پہلے ایک مقامی شخص "روجر اسنوک" کیا اور اب یہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ 

برڈ پورٹ شہر جہاں یہ میلا منعقد ہوتا ہے کی کونسلر اینی رکارڈ نے اس سال ہونے والے میلے کو اب تک کا بہرتین میلہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے کافی متاثر ہیں کہ پورے برطانیہ سے مختلف لوگ اور ان کے ساتھ دیگر سیاح اس میلہ میں شامل ہوتے ہیں اور نت نئی ڈیزائن اور نایاب ٹوپیوں سے ایک دوسرے کو متاثر کرتے ہیں۔

بشکریہ برڈ پورٹ ہیٹ فیسٹول فیس بک فوٹو۔

 

بشکریہ برڈ پورٹ ہیٹ فیسٹول فیس بک فوٹو۔





















مزید خبریں :