پریانکا شامی پناہ گزین بچوں کی مدد کے لئے اردن پہنچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر پریانکا چوپڑا شامی پناہ گزین بچوں کی مدد کے لئے اردن پہنچ گئیں۔

شام میں خانہ جنگی کے بعد لاکھوں افراد اردن میں قائم پناہ گزین کیمپوں میں قیام پذیر ہیں اور وہاں مقیم بچوں کی صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضرورت کو مکمل کرنے کے لئے اداکارہ پریانگا چوپڑا اردن پہنچیں۔   

پریانکا نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں سے کچھ تصاویر اور وڈیوز بھی شیئر کیں جس میں انہوں نے شامی پناہ گزین بچوں کی مدد کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

پریانکا نے سب سے پہلے ایک انسٹاگرام پر اپنی وہ تصویر مداحوں سے شیئر کی جس میں انہیں سفر کے دوران اقوام متحدہ کی دستاویزات پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'ہمیں اپنی آنکھیں اور دل شام کے ان تمام بچوں کے لئے کھولنا ہیں جو حالات سے متاثر ہوئے ہیں'۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہمیں متاثرہ بچوں کو دکھانا ہے کہ دنیا ان کی مدد کر رہی ہے اور ہمیں ان کا خیال ہے۔ 


دوسری تصویر میں پریانکا نے لکھا کہ دنیا بھر میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اسے محبت اور اچھی امید سے حل کریں اور اسی مقصد کے لئے وہ اردن پہنچی ہیں۔ 

















پریاناکا نے اردن کی گلیوں میں لی گئی تصویر بھی مداحوں سے شیئر کی۔

اس تصویر پر انہوں نے لکھا کہ ہمیں شامی پناہ گزین بچوں کے لئے اپنے دلوں کو کھولنا ہوگا۔ 



















انہوں نے کچھ ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں انہوں نے بچوں کی تعلیم اور مسائل کے حوالے سے بتایا اور ساتھ ہی ایک 'ایمان' نامی بچی کو بھی سراہا جو دنیا کو اپنے فن مصوری کے ذریعے پیغام دے رہی ہے۔






















مزید خبریں :