بوبی دیول کی 4 سال بعد فلم نگری میں واپسی

بالی وڈ اداکار بوبی دیول 4 سال بعد  فلم ’’پوسٹر بوائز‘‘ کے ذریعے سلور اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔

اداکار بوبی دیول نے 1977 میں بطور چائلڈ اداکار فلم ’’دھرم ویر‘‘ میں نظر آئے تھے جس کے بعد انہوں نے 1995 میں فلم ’’برسات‘‘ سے فنی سفر کا آغاز کیا۔

انہیں شہرت فلم ’’اور پیار ہوگیا‘‘ سے ملی جب کہ انہوں نے فلمی کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’سولجر‘‘، ’’بادل‘‘، ’’بچھو‘‘، ’’چور مچائے شور‘‘ اور ’’کرانتی‘‘ شامل ہیں۔

بوبی دیول بھی ان اداکاروں میں شامل ہیں جنہیں نئے اداکاروں کے باعث کام نہیں مل رہا ہے جب کہ انہوں نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے دہلی میں بطور ڈے جے بھی کنسرٹ کیا لیکن اس میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

بوبی دیول بھی 6 سال سے کام نہ ملنے کی وجہ سے اپنے ہی خاندان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلموں میں کام کررہے ہیں لیکن اب 4 سال بعد اپنے بھائی سنی دیول کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کی ہے۔

سنی دیول اور بوبی دیول کی فلم ’’پوسٹر بوائز‘‘ نے باکس آفس پر کمائی کا آغاز مایوس کن کیا ہے اور فلم نے اپنی ریلیز کے 2 دنوں میں صرف 4 کروڑ 15 لاکھ کا بزنس کرسکی ہے۔

اداکار بوبی دیول کے فنی کیرئیر کا انحصار فلم کی کامیابی پر ہے تاہم فلم کی ناکامی ان پر فلمی دنیا کے پردے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کرسکتی ہے۔

مزید خبریں :