دنیا
Time 10 ستمبر ، 2017

فلوریڈا کے نزدیک آتے ہی طوفان ’’ارما‘‘ کی شدت کیٹیگری 4 تک پہنچ گئی


امریکی ریاست فلوریڈا کے نزدیک آتے ہی طوفان ’’ارما‘‘ کی شدت کیٹیگری 4 تک پہنچ گئی  اور طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار 130 میل فی گھنٹہ ہوگئی ہے۔

سمندری طوفان "اِرما" کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کے قریب پہنچ گیا ہے اور نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ’’ ارما‘‘ فلوریڈا کے شہر کی ویسٹ سے 115 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

حکام کے مطابق طوفان کے پیش نظر میامی کے ساحلوں پر کرفیو اور شہر میں72 گھنٹوں کے لیے ہنگامی صورتحال نافذکردی گئی ہے اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والےکوگرفتاربھی کیاجاسکتا ہے۔

طوفان کے باعث فلوریڈا میں ایک لاکھ 96 ہزار افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئےہیں۔

مزید خبریں :