قانون کی طالبہ کارا منڈ نئی مس امریکا منتخب

امریکی یونیورسٹی آف نورٹے ڈیم میں قانون کی طالبہ کارا منڈ 51 حسیناؤں کو شکست دے کر نئی مس امریکا منتخب ہوگئیں۔

امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا کی رہنے والی 23 سالہ حسینہ کارا منڈ سال 2018 کے لیے امریکا کی تمام ریاستوں کے درمیان کڑے مقابلے کے بعد مس امریکا بنی ہیں۔

 کارا منڈ نے ذہانت، جسمانی فٹنس سمیت 5 مختلف کیٹیگریز میں مد مقابل 51 حسیناؤں کو شکست دی۔

مس امریکا بننے کے بعد انہیں انعام کی صورت میں 50 ہزار امریکی ڈالر کا وظیفہ، بھاری بھر کم ماہانہ تنخواہ اور بڑے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ معاہدے سے نوازا گیا ہے۔

23 سالہ کارا منڈ امریکا کی براؤن یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اور حال ہی میں انہوں نے یونیورسٹی آف نورٹے ڈیم کے شعبہ قانون میں داخلہ لیا ہے۔

اس سے قبل کارا منڈ نے شمالی ڈکوٹا سے سلسلہ وار آؤٹ اسٹینڈنگ ٹین‘‘، ’’لٹل مس‘‘، ’’مس پری ٹین‘‘ اور ’’مس جونئر ٹین ‘‘ کے اعزازت اپنے نام کرچکی ہیں۔

مس امریکا کی تقریب میں انہوں نے مائیکل جیکسن کے گانے پر جیز ڈانس بھی پیش کیا جب کہ نئی مس امریکا کارا منڈ ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن سے بے حد متاثر ہیں اور خواتین کے حقوق کے لیے ان ہی کی طرح خدمات سر انجام دینا چاہتی ہیں۔

مزید خبریں :