کھیل
Time 12 ستمبر ، 2017

دنیا مشورہ نہ دے، میزبانی کیسے کرنی ہے ہم جانتے ہیں، وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کسی کو ہمیں مشورہ دینے کی ضرورت نہیں، ہم جانتے ہیں کہ ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کیسے کرنی ہے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دنیا کے تجربہ کار کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جب کہ ورلڈ الیون میں ہاشم آملہ، عمران طاہر اور دیگر کرکٹ کے بڑے بڑے نام ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی ہے تاہم کسی کو پاکستان کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں کہ میزبانی کیسے کرنی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان ہونے والے میچ میں ہار جیت سے فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ یہ ایونٹ ہی بہت بڑا ہے۔

مزید خبریں :