تصاویر: ورلڈ الیون ٹیم کی مصروفیات

کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی اور مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

ورلڈ الیون ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد سے مصروفیات جاری ہیں اور تمام کھلاڑی ہی میچ کے لئے پرجوش ہیں۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستان پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں نے کچھ آرام کیا جس کے بعد سے ہی ان کی مصروفیات شروع ہوگئیں۔

تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جس کے دوران انہوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔ 

ہوٹل اور گراؤنڈ میں ورلڈ الیون ٹیم کے کھلاڑیوں کی مصروفیات پر ایک نظر

ورلڈ الیون کے کھلاڑی مشاورت کر رہے ہیں۔
ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کر رہے ہیں۔
آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک اور چیئرمین پی سی بی محو گفتگو ہیں۔
ورلڈ الیون ٹیم کے کھلاڑیوں کی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس
ہاشم آملہ اور فاف ڈوپلیسی کی نیٹ پریکٹس
ورلڈ الیون ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
سابق آسٹریلوی کپتان جارج بیلی فیلڈنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں
آزادی کپ کی تقریبا رونمائی
دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی اٹھا کر فوٹو سیشن کروا رہے ہیں
ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور کپتان فاف ڈوپلیسی کو  ان کے نام کی شرٹ دے رہے ہیں