دنیا
Time 12 ستمبر ، 2017

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری سےغلطیاں ہوئیں، افغان سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں افغان سفیر عمر زخیل وال نے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری سے غلطیاں ہوئی ہیں۔

اسلام آباد میں پاک افغان تعلقات سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی برادری سےغلطیاں ہوئیں تاہم پاکستان اور افغانستان میں عالمی برادری کی غلطیاں دُہرائی نہیں جانی چاہئیں۔

افغان سفیر نے کہا کہ طالبان، حقانی نیٹ ورک یا ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور غیرریاستی یاریاستی عناصر ہماری سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کریں۔

عمر زخیل وال کا کہنا تھاکہ پاکستان کوافغانستان کے بھارت سے تعلقات کو بھی مثبت اندازمیں دیکھنا ہوگا، کسی تیسرے ملک سے تعلقات پاک افغان تعلقات کونقصان نہ پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی سالمیت وخودمختاری کے تحفظ کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔

مزید خبریں :