پاکستان
Time 13 ستمبر ، 2017

نیب مکمل طور پر شریف خاندان سے ملا ہوا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نیب مکمل طور پر شریف خاندان سے ملاہوا ہے جب کہ چیرمین نیب کو فرانس میں سفارتکاری کی بھی پیشکش کی گئی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے نظرثانی اپیل کا مقصد سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹانے کی کوشش ہے، اپیلوں کا مقصد ریفرنسز کے لیے مقررہ 6 ماہ کی مدت ختم کرانا ہے لیکن ہم نے اس معاملے کا پیچھا کیا ہے اور اس کو انجام تک پہنچائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سب اگر شریف فیملی کے سوا کسی نے کیا ہوتا تو سب جیل میں ہوتے لیکن نیب مکمل طور پر شریف فیملی سے ملا ہوا ہے، چیرمین نیب کو فرانس میں سفارتکاری کی پیش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب جے آئی ٹی بنائی گئی توانہوں نے عدالت کے باہر مٹھائی کھلائی تھی لیکن جب فیصلہ ان کے خلاف آیا تو جے آئی ٹی اور عدالت بری لگنے لگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوازشریف اب بھی سازشوں میں ملوث ہیں، سیاستدان ہوتے تو کیا اپنی اہلیہ کی بیماری کے پیچھےچھپتے۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور ڈانس لیکس کی رپورٹ شائع کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں، وہ نواز شریف کے احکامات پر عمل کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایل این جی میں سیف الرحمان نے کمیشن لیا ہے جو وہ شریف فیملی سے شیئر کریں گے۔

مزید خبریں :