Can't connect right now! retry
Advertisement

انٹرٹینمنٹ
13 ستمبر ، 2017

پاکستان کے شوبز اسٹارز بھی ملک میں کرکٹ کی واپسی پر خوش

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر کرکٹ کے متوالے خوش ہیں وہیں شوبز کے ستارے بھی اس خوشی میں شریک نظر آرہے ہیں۔

سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئٹڑ پر مختلف پاکستانی اداکاروں نے آزادی کپ جیتنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان کے مشہور گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی اور پیغام دیا کے یہ امن اور محبت کی جیت ہے۔

انہوں نے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے پر ورلڈ الیون کا بھی شکریہ ادا کیا۔


اداکارہ جگن کاظم نے قذافی اسٹیڈیم جاکر آزادی کپ کے پہلے میچ میں شرکت کی۔

انہوں نے ٹوئٹڑ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ میدان میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ اسٹارز کو دیکھ کر کافی خوش ہیں۔


جگن کاظم نے قومی ٹیم کے میچ جیتنے کے بعد اسٹیڈیم کے اسکور بورڈ کی تصویر شیئر کی اور ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔


اداکار فیصل قریشی نے بھی قومی ٹیم کو آزادی کپ کے پہلے میچ کی فتح پر ٹوئٹ میں مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ یہ پاکستان کی جیت ہے۔


مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے جیت کی خوشی میں مبارک باد دی اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سراہا۔

جب کہ ساتھ ہی انہوں نے میچ کے  لیے ترتیب دیئے گئے ٹریفک پلان پر بھی تنقید کی۔



Advertisement