پاکستان
Time 13 ستمبر ، 2017

آرمی چیف کا دورہ آسٹریلیا، سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلوی ملٹری قیادت اور سول نمائندوں سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے آسٹریلیا کے سینیٹ کی خارجہ اور دفاعی امور کمیٹی سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلیا کے فورس کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور جوائنٹ اینڈ پلاننگ ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کی ملٹری اور سول قیادت سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر دفاعی تعلقات مستقبل میں وسیع تعاون کے لئے علاقائی رابطے اور تجارت کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :