نئے آئی فون کے نئے فیچرز

نیا آئی فون ایکس 256 جی بی میموری میں دستیاب ہو گا— فوٹو بشکریہ ایپل

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون ایکس، 8 اور 8s متعارف کردیے ہیں۔

آئی فون کے نئے ماڈلز  کے حوالے سے چے مگوئیاں گزشتہ روز اس وقت اپنے اختتام کو پہنچیں جب ایپل نے ایک تقریب میں اپنی نئی ڈیوائسز دنیا کے سامنے پیش کر دیں۔

ایپل کی جانب سے لانچ کی جانے والی نئی ڈیوائسز میں آئی فون 8، 8 ایس کے ساتھ ساتھ آئی فون ایکس بھی شامل ہے جسے ’آئی فون 10‘ کا نام بھی دیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایپل نے نئی سمارٹ واچ (گھڑی) اور ایپل ٹی وی اسٹریمنگ ڈیوائس بھی لانچ کی ہے۔

نئی ایپل سمارٹ واچ — فوٹو بشکریہ ایپل

تقریب کے دوران ایپل کے سی ای او “ٹم کُک” نے ایپل کے آنجہانی بانی "اسٹیو جاب" کو بھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایپل کی یہ کامیابی ان کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ آئی فون ایکس ایپل کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں پیش کیا گیا ہے اور اسے پہلے سے زیادہ عمدہ ٹیکنالوجی کی مدد سے منفرد بنایا گیا ہے۔

ایپل کمپنی کے سینئر نائب صدر فِل شلر کا کہنا تھا کہ نئے ایپل کی اسکرین سے لے کر فیچرز تک سب کچھ بہترین ہے۔

آئی فون کے چند نئے منفرد اہم فیچرز:

نئے آئی فون ایکس کی تصویر— بشکریہ ایپل

آئی فون اسکرین:

ایپ کا دعویٰ ہے کہ نئے آئی فون کی اسکرین پہلے سے زیادہ خوبصورتی سے ڈیزائن کی گئی ہے، اس میں نئی ٹیکنالوجی "او ایل ای ڈی" کی مدد سے اسکرین مزید پتلی ،چمکدار اور روشن دکھائی دیتی ہے۔ 

 ایپل نے نئے فون میں ہوم کے بٹن کو ختم کردیا ہے جب کہ آئی فون ایکس کا فرنٹ اور بیک شیشے سے بنایا گیا ہے۔

نئے آئی فون کی میموری:

آئی فون ایکس 256 جی بی میموری کے ساتھ دستیاب ہو گا جب کہ  آئی فون 8 اور 8 ایس 64 جی بی ورژن میں بھی صارفین کو مل سکیں گے۔

آئی فون فیس آئی ڈی فیچر:

تینوں نئے آئی فونز میں صارفین کو فیس لاک کا آپشن دیا گیا ہےیعنی ان کا فون چہرے کی شناخت کرکے لاک اور ان لاک ہو سکے گا۔

اسکرین ڈس پلے:

نئے آئی فون میں "سپر ریٹینا ڈس پلے" کی خصوصیت بھی شامل ہے جس کی اسکرین 5.8 انچ اور پکزلز 200 ملین ہیں۔

آئی فون ایکس میں دستیاب انیموجی فیچر — فوٹو بشکریہ ایپل

اینیمیٹڈ ایموجی:

 آئی فون میں اینیمیٹڈ ایموجی کا بھی اضافی کیا گیا ہے جس کا نام "اینیموجی" رکھا گیا ہے۔

آئی فون کیمرہ:

آئی فون کیمرہ میں ڈوئل 12 میگا پکزلز شامل ہیں ساتھ ہی اس میں کواڈ "ایل ای ڈی ٹروٹون فلیش" بھی شامل کی گئی ہے تاکہ تصاویر اور وڈیوز پہلے زیادہ بہترین ہوں۔

چارجنگ:

نئے تینوں فون میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے کی آسانی دی گئی ہے اور اس کی بیٹری اپنے سابقہ ماڈل کی نسبت زیادہ دیر تک چلے گی۔

آئی فون 8 (دائیں)  اور آئی 8s (بائیں) — فوٹو بشکریہ ایپل

  

مزید خبریں :