کھیل
Time 13 ستمبر ، 2017

’حسن علی دوسرا ٹی 20 نہیں کھیلیں گے‘

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی کمر میں تکلیف کے باعث دوسرا ٹی 20 میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر حسن علی نے کمر میں تکلیف کی شکایت کی ہے اس لیے ممکنہ طور پر وہ دوسرے ٹی 20 میچ میں آرام کریں گے۔

پاکستان نے گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔

حسن علی گزشتہ روز بھی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے تھے ۔ انہوں نے اپنے 4 مقررہ اوورز میں 11 رنز فی اوور کی اوسط سے 44 رنز دیے مگر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

مزید خبریں :