پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2017

موجودہ چیرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ موجودہ چیرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے لیکن پہلے دن سے ہی موجودہ چیرمین نیب متنازع رہا، اب ایسا چیرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کیلیے کام کرے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ چیرمین نیب کے لیے متفقہ امیدوارکا نام ایک مشکل کام ہوتا ہے تاہم اس کے لیے تحریک انصاف اور ایم کیوایم سے رابطہ کرلیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ نئے چیرمین کا ماضی صاف ہونا چاہیے، ایسی تقرری ہو جس سے کسی پر کوئی آنچ نہ آے، اس لیے ایسا نام دیں گے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :