دنیا
Time 14 ستمبر ، 2017

برطانیہ میں 10 پاؤنڈ کا پلاسٹک نوٹ جاری

پلاسٹک سے بنا 10 پاؤنڈ کا نیا کرنسی نوٹ— فوٹو رائٹرز

برطانیہ: بینک آف انگلینڈ نے پلاسٹک سے تیار کردہ 10 پاؤنڈ کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا  ہے۔

برطانیہ میں نیا پلاسٹک نوٹ تمام بینکوں اور اے ٹی ایم مشینون میں بھی دستیاب ہوگا۔ پلاسٹک نوٹ کو کاغذی نوٹ کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ،صاف اور محفوظ قرار دیا جا رہا ہے۔

نئے 10 پاؤنڈ پلاسٹک نوٹ کے ڈیزائن میں ایک جانب ملکہ برطانیہ اور دوسری جانب معروف ناول نگار جین آسٹن کی تصویر پرنٹ کی گئی ہے۔

پلاسٹک نوٹ کی سب سے اہم اور خاص بات اس کا واٹر پروف ہونا ہے یعنی اسے پانی سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکے گا۔

اس سے قبل برطانیہ میں 5 پاؤنڈ کا بھی پلاسٹ کرنسی نوٹ جاری ہو چکا ہے۔               

مزید خبریں :