پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2017

جنرل اسمبلی کا اجلاس: وزیراعظم شرکت کیلئے 16 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے وفد 16 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 72 واں سالانہ اجلاس نیویارک میں واقع ہیڈ کوارٹر میں شروع چکاہے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاس میں شرکت کے لیے 16 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی وفد پہلے لندن جائے گا اور وہاں سے 17 ستمبر کو لندن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوگا اور 18 ستمبر کو نیویارک پہنچے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کا امکان ہے جس میں پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر اور امریکا کی نئی پالیسی پر سخت مؤقف اپنایا جائے گا جب کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بھی بات کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے باعث تنقید سے بچنے کے لیے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

مزید خبریں :