پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی لاہور میں ’ری یونین‘

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی اور ان کی ٹیم کو لنچ پر مدعو کیا

لاہور: پاکستان میں ورلڈ الیون کے دورے کے تاریخی موقع پر پی ایس ایل چیمپیئن پشاور زلمی کے کھلاڑی جمع ہوئے، جن میں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ورلڈ الیون کے کھلاڑی ڈیرن سیمی اور تمیم اقبال بھی شامل تھے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی اور ان کی ٹیم کو لنچ پر مدعو کیا۔ پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کھلاڑی اس تقریب میں جلوہ افروز ہوئے اور اس طرح یہ لنچ کھلاڑیوں کی ری یونین میں تبدیل ہو گیا، جس میں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل فائنل کی خوشگوار یادوں کو تازہ کیا۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں ورلڈ الیون کا دورہ ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ڈیرن سیمی، ڈیوڈ ملن، کرس جورڈن اور مارلن سیموئلز کا اس مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ

انہوں نے مزید کہا کہ ان کھلاڑیوں کی پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آمد سے دوسرے کھلاڑیوں کی آمد کی راہ ہموار ہوئی۔

ڈیرن سیمی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ورلڈ الیون کا حصہ ہونے پر وہ بے حد خوش ہیں اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سے اس موقع پر ملاقات ایک خوشگوار تجربہ ہے۔

—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ


—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ

انہوں نے مزید کہا ” ہم بحیثیت ٹیم پی ایس ایل 2 میں بہت اچھا کھیلے اور اب ہم پی ایس ایل 3 میں بھی ایسی ہی کارکردگی دکھانے کیلئے بے چین ہیں۔“

ڈیرن سیمی کے ہمراہ ”زلمی ایکسپریس“ حسن علی، وہاب ریاض، تمیم اقبال، اور کوچ محمد اکرم نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
—بشکریہ پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ

12ستمبر2017کو کھیلے گئے پہلے میچ کے بعد پاکستان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 13اور15ستمبر 2017 کو ورلڈ الیون سے مقابلہ کرے گا۔