پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2017

پاکستان کشمیر کے معاملے پر آواز بلند کرتا رہےگا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیر میں ہونے والے مظالم کا معاملہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ اٹھایا ہے اور اس معاملے کو اٹھایا جاتا رہے گا۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دلیری سے بھارتی بربریت و مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کروا رہے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک 12 صفحات پر مشتمل رپورٹ بھی پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت سے صحافیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دورہ چین، ایران اور ترکی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے تسلیم کیا کہ الزام تراشی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

ترجمان نے کہا کہ ان دوروں میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھی بات ہوئی، تمام ممالک کیساتھ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دیں، پاکستان کی افغانستان سے متعلق کوششوں کو سراہا گیا، پاکستان کی قربانیوں کو تینوں ممالک نے تسلیم کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دورے میں پاکستان کے موقف کو پذیرائی ملی۔

مزید خبریں :