کھیل
Time 14 ستمبر ، 2017

شائقین کے بعد شعیب ملک نے بھی احمد شہزاد کی کلاس لے لی

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جوش و جذبے سے بھرپور تھا۔ جیسے جیسے میچ دلچسپ مراحل میں داخل ہورہا تھا وہیں تماشائیوں کی گونج بھی میدان میں بڑھ رہی تھی۔

اسی گونج میں جب پاکستانی اوپنرز بیٹنگ کر رہے تھے تو گراؤنڈ میں ’سیلفی، سیلفی‘ کے نعرے بھی سنائی دیے جو بظاہر اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کے لیے تھے جو سوشل میڈیا پر اپنی سیلفیوں کے لیے مشہور ہیں۔

میچ کے دوران شعیب ملک پاکستان کی جانب سے سب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بنے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب شہزاد نے شعیب ملک کو اس کامیابی پر پر مبارک باد دی۔


احمد شہزاد نے شعیب ملک کے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا: ’لاہور تو گریٹ ہے ہی تسی بھی گریٹ ہو۔ تاریخی سیریز میں آپ نے زبردست کامیابی حاصل کی۔‘

تاہم شعیب ملک نے اس ٹوئٹ کا جو جواب دیا اس کی توقع شہزاد بالکل بھی نہیں کررہے تھے۔

شعیب ملک نے لکھا: ’شکریہ بھائی۔۔۔کبھی مجھے بھی موقع دے آپ کو گریٹ بولنے کا۔‘

بعدازاں لوگوں نے ان ٹوئٹس کے جواب میں طنز و مزاح سے بھرپور باتیں کہیں۔


































































مزید خبریں :