نئی ایپل واچ: آپ کے بازو پر بندھی دل کی ڈاکٹر

ایپل واچ۔اسکرین شارٹ

ایپل کی جانب سے چند روز قبل نئے اسمارٹ فون کے ساتھ ساتھ اپنی ایپل اسمارٹ واچ کی نئی جنریشن بھی متعارف کروائی۔

ایپل نے نہ صرف آئی فون میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا بلکہ اپنی اسمارٹ واچ کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔

نئی ایپل واچ کو ایپل ہارٹ ٹریکر کا نام دیا جارہا ہے۔ اس میں آپریٹنگ سسٹم 4 کے ساتھ ساتھ دل اور جسم کی فٹنس سے متعلق آگاہ رکھنے والی ایپ بھی شامل ہے۔

ایپل نے ’ہارٹ ریٹ ایپ‘ کو اپڈیٹ کیا ہے تاکہ دل سے متعلق زیادہ سے زیادہ تفصیلات بتا سکے۔ یہ ایپ اب صارفین کو یہ تک بتا سکتی ہے کہ ان کے دل کی دھڑکن کب  تیز چل رہی ہے اور کب کم ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ یہ ایپ آپ کو یہ بھی بتائے گی کہ آپ کا دل کتنا درست طور پر کام کر رہا ہے۔

یہ فیچر خصوصی طور پر ان لوگوں کے لئے مدد گار ثابت ہوگا جو دل کے امراض سے لاعلم ہوتے ہیں۔

ایپل نے کچھ عرصہ قبل یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسیسکو کے ساتھ ایک ٹیم تشکیل دی تاکہ ٹیکنالوجی کی مدد سے دل کی دھڑکن کی رفتار فوری طور پر معلوم کر سکے۔

تحقیق کے ابتدائی مرحلے کے بعد یہ نتائج سامنے آئے کہ دل کی دھڑکن کا ریٹ فوری طور پر گھڑی کے ذریعے معلوم کرنا ممکن ہے جس کی درستی کا تناسب 97 فیصد ہے۔

ایپل واچ تیراکی، ورزش یا دوڑتے وقت ہمیشہ انسانی جسم کے ساتھ رابطے میں رہ سکتی ہے جس کی مدد سے وہ اس دوران دل کی صحت کو جانچنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ یہ ایپ آپ کو یہ بھی بتائے گی کہ آپ کو کتنی دیر ورزش کرنی چاہیے اور کونسی ایکسر سائز کس "ٹائم پیریڈ" میں کی جانی چاہیے۔

نئی ایپل سمارٹ واچ 19 ستمبر  سے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :