عامر خان اب فلموں کی کاروباری لین دین بھی کریں گے

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے پروڈکشن ہاؤس کے بعد ڈسٹری بیوٹر بننے کی ٹھان لی۔

بالی وڈ میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، اجے دیوگن، اکشے کمار سمیت کئی نامور اداکاروں کے اپنے پروڈکشن ہاؤس ہیں جن کے بینرز تلے اداکار خود ہی اپنی فلمیں پروڈیوس کرتے ہیں۔

اداکاروں کو اپنی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلموں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ ڈسٹری بیوٹرز کو دینا پڑتا ہے لیکن اب عامر خان نے اس مد میں حاصل ہونے والی آمدنی کو بھی اپنے پاس رکھنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ڈسٹری بیوٹر کمپنی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد وہ اپنی فلموں کو پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ ڈسٹری بیوٹ بھی کریں گے اور فلموں کی پوری کی پوری کمائی اپنے پاس ہی رکھیں گے۔

عامر خان کی فلموں کی کمائی کئی سو کروڑ ہوتی ہے اور ان کے ڈسٹری بیوٹرز بننے کے بعد کہنا مشکل نہیں ہے کہ کوئی بھی اداکاران کے بزنس کو نہیں پہنچ سکے گا۔

عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر 1800 کروڑ سے زائد کی کمائی کی تھی جس میں سے ان کا حصہ 250 کروڑ سے زائد تھا۔

مزید خبریں :