پاکستان
Time 15 ستمبر ، 2017

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی اور افغان سفیر کی ملاقاتیں

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی اور افغان سفیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

جب کہ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان دہائیوں سے جاری تعلقات کومزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے بھی ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم اور افغان سفیر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور خطے میں سلامتی کے لیے پرعزم ہے، پاکستان افغان قیادت میں افغان مفاہمتی عمل میں ہرممکن عمل میں حمایت کرتا ہے۔

افغان سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ،افغانستان کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی، معاشی ، سیاسی روابط ہیں اور افغان قیادت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں :