کھیل
Time 15 ستمبر ، 2017

آزادی کپ کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی جھلکیاں

پاکستان کی فتح کے ساتھ ورلڈ الیون کے خلاف تاریخی آزادی کپ کا اختتام ہوگیا۔ جیسا کہ دونوں ٹیموں کے کپتان کہتے آئے کہ یہ سیریز کرکٹ تک محدود نہیں تھی بلکہ اس سے بڑھ کر تھی اور یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی۔

ورلڈ الیون کی ٹیم نے پاکستان کا جم کر مقابلہ کیا تاہم فتح پاکستان ہی کا مقدر بنی۔ گرین شرٹس نے سیریز میں دو کے مقابلے میں ایک میچ سے کامیابی حاصل کی تاہم ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے پاکستانی عوام کے دل ضرور جیت لیے۔

اگر آپ یہ میچ نہ دیکھ پائے یا دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں تو ہم یہاں میچ کے اہم لمحات پیش کررہے ہیں۔

فخر زمان اور احمد شہزاد نے پاکستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔



















فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد اننگز کی کمان بابر اعظم نے سنبھالی جنہوں نے اپنی شاندار فارم کو قائم رکھتے ہوئے احمد شہزاد کے ساتھ شراکت قائم کی۔










میچ دیکھنے کے لیے سابق کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔










شعیب ملک نے بھی میچ کے اختتامی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو ایک اچھے اسکور تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔









بابر اعظم نصف سنچری سے صرف 2 رنز دور آؤٹ ہوگئے۔










عماد وسیم ایک مرتبہ پھر بیٹنگ میں ناکام رہے۔










اننگ بریک کے دوران مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو گراؤنڈ کا چکر لگوایا گیا۔





















ورلڈ الیون کی جانب سے اننگ کا آغاز برق رفتاری سے ہوا تاہم تمیم اقبال جلد اپنی وکٹ کھو بیٹھے۔










ہاشم آملہ کی شاندار فارم اس میچ میں بھی نظر آئی، وہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی باؤلروں پر حملہ آور نظر آئے۔










تاہم ہاشم آملہ اور بین کٹنگ کی وکٹیں پے در پے گرنے سے ورلڈ الیون کی ٹیم پریشر میں آگئی۔



















اس کے بعد ورلڈ الیون کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔




























اختتامی اوورز میں تھیسارا پریرا نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی باؤلروں کو مشکل میں ڈالا لیکن ان کے آؤٹ ہونے پر شائقین اور پاکستانی باؤلروں نے چین کی سانس لی۔










ڈیوڈ ملر کی وکٹ کے ساتھ ورلڈ الیون کی آخری امید بھی دم توڑ گئی۔










پاکستانی گیند بازوں نے اختتامی اوورز میں بھی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔










اس طرح پاکستان یہ میچ 33 رنز سے جیت گیا اور سیریز بھی دو، ایک سے اپنے نام کی۔



مزید خبریں :