سلمان خان کو برطانیہ میں "گلوبل ڈائیورسٹی" ایورڈ سے نواز دیا گیا

سلمان خان ایوارڈ لیتے ہوئے — فوٹو بشکریہ انڈین میڈیا

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی نئی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے چرچے چاروں طرف پھیلے ہوئے ہیں تاہم اس کے ریلیز ہونے سے قبل ہی انہیں برطانیہ کے ہاوس آف کامنز کی جانب سے "گلوبل ڈائیورسٹی" ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

سلمان خان اداکاری کے ساتھ سماجی کاموں میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایوارڈ انہیں عالمی سطح پر عدم مشابہت اور اختلافات کو کم کرنے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

سلمان خان کو یہ ایوارڈ ہاؤس آف کامن میں سب سے زیادہ عرصے تک ممبر پارلیمنٹ (ایم پی) کا اعزاز حاصل کرنے والے ایشیائی نژاد برطانوی کیتھ واز نے دیا۔


سلمان خان نے گلوبل ڈائیورسٹی اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے والد کو اس کا کبھی یقین نہیں تھا اور مجھے جو عزت اور محبت ملی ہے اس سب کے لئے شکر گزار ہوں ۔

سلمان خان اپنی فلموں میں اکثر ثقافت ، سرحدی تنازعات اور ان کے درمیان اختلافات پر کئی فلمیں کر چکے ہیں جن میں ’’ٹیوب لائٹ‘‘ اور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ شامل ہیں۔   

مزید خبریں :