دنیا
Time 16 ستمبر ، 2017

لندن دھماکا: پولیس نے 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا

لندن: میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق پارسنز ٹرین دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں 18 سال کے نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مغربی لندن میں انڈر گراؤنڈ میٹرو ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں 29 افراد  زخمی ہوئے۔

دھماکا ایک ٹرین میں ہوا جو اسٹیشن پر کھڑی تھی، دھماکے کے وقت ٹرین مسافروں سے بھری ہوئی تھی جب کہ دفاتر کا وقت ہونے کے باعث اسٹیشن پر بھی مسافروں کا رش تھا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گزشتہ روز ہی دھماکے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے پارسنز ٹرین دھماکے سے متعلق اہم گرفتاری کی ہے جس میں 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میٹروپولیٹین پولیس کے حکام نے نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

مزید خبریں :