پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2017

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات

— فوٹو فائل

لندن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور کابینہ ارکان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔ 

سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر خارجہ خواجہ آصف لندن میں حسن نواز کے آفس پہنچے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے ملاقات کے لئے ان کے بیٹے کے دفتر جاتے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں ہونے والی ملاقات میں ملکی صورتحال، توانائی کے منصوبوں اور عدالتی معاملات زیر بحث آئیں گے۔

وزیراعظم خاقان عباسی اور کابینہ ارکان نواز شریف اور ان کی اہلیہ کے ساتھ پورا دن گزاریں گے جس کے بعد وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور فواد حسین کے ہمراہ لندن پہنچے ہیں۔

مزید خبریں :