دنیا
Time 17 ستمبر ، 2017

جاسوسی کا الزام : سابق مصری صدر مرسی کو 25 سال قید کی سزا

— فوٹو فائل

مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو قطر کے لیے جاسوسی کرنے کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا سنادی۔

عرب میڈیا کے مطابق سابق مصری صدر کو محمد مرسی کو قطر کے لیے جاسوسی  کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔

مصری عدالت نے سابق صدر کو اسی جاسوسی کے مقدمے میں پہلے 40 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم دلائل کی روشنی میں 15 سال کی سزا کم کردی گئی۔

واضح رہے کہ محمد مرسی پہلے ہی 20سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

مزید خبریں :