صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار افتخار قیصر انتقال کرگئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکار افتخار قیصر طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

لیجنڈری اداکار افتخار قیصر کو ایک ہفتے قبل طبیعت ناساز ہونے پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے۔

اداکار کو بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے علاوہ بھی کئی مرض لاحق تھے اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہی آج خالق حقیقی سے جاملے۔

لیجنڈری اداکار نے اپنے فنی کیرئیر میں ہندکو، پشتو اور اردو کے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے ’’ففٹی ففٹی‘‘ اور پشتو میں ’’رنگ پہ رنگ‘‘ سے شہرت حاصل کی جب کہ افتخار قیصر نے 4 پشتو فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید خبریں :