پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2017

'ضمنی انتخاب میں جیت ہو یا ہار لیکن نواز شریف واپس نہیں آئیں گے'

مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ این اے 120 میں ن لیگ ضمنی الیکشن جیتے یا ہارے لیکن نواز شریف اور ان کے بیٹے واپس نہیں آئیں گے۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ اور نوازشریف 12 سال اکھٹے رہے ہیں اور وہ ان کی فطرت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملے یا ناکامی لیکن نواز شریف اور ان کے بچے وطن واپس نہیں آئیں گے۔ 

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف اپنے اوپر قائم کیسز میں غیر حاضری میں کیس چلنے یا سزا کو فوقیت دیں گے اور وہ یہ دعویٰ کس بنیاد پر کر رہے ہیں اس حوالے سے بعد میں بتائیں گے۔

مزید خبریں :