دنیا
Time 17 ستمبر ، 2017

سمندری طوفان 'تالم' جاپان کے جنوبی جزیرے سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان 'تالم' جاپان کے جنوبی جزیرے سے ٹکرا گیا جس کے دوران تیز ہوائیں اور طوفانی بارشیں جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے جنوبی جزیرے سے 'تالم' نامی طوفان ٹکرا گیا جس کے دوران شدید بارشیں، تیز ہوائیں اور سمندر میں بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔

'تالم' طوفان کو کیٹیگری ون قرار دیا گیا ہے اور شدید بارشوں کے بعد حکومت نے لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردی۔ 

طوفان کے باعث اندرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں اور تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے ٹرین سروس بھی متاثر ہے۔

مزید خبریں :