کھیل
Time 17 ستمبر ، 2017

کرکٹ اسٹار فاف ڈوپلیسی اور بین کٹنگ کا پاکستان کے دورہ پر خوشی کا اظہار

فائل فوٹو۔

آزادی کپ کے سلسلے میں پاکستان آنے والی ٹیم ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور ٹیم میں شامل آسٹریلوی فاسٹ بالر" بین کٹنگ" نے پاکستان کے کامیاب دورہ پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

آزادی کپ کی کامیاب سیریز قومی کرکٹر کے علاوہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے لئے بھی یادگار بن گئی ہے۔

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان کے کامیاب دورہ کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں جس کی خبر انہوں نے اپنی سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئٹر پر دی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ باحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں ساتھ ہی میزبانی کے لئےشکریہ پاکستان اور لاہور لکھا۔  


بین کٹنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان کا شکریہ، یہ ہفتہ یادگار تھا اور یہ صرف کرکٹ نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ تھا"۔


بین کٹنگ کی شیئر کردہ انسٹاگرام پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے قذافی اسٹیدیم لاہور میں موجود کرکٹ شائقین کی تصویر شیئر کی ہے جس میں شائقین شکریہ آئی سی سی اور ورلڈ الیون کے پلے کارڈز پکڑے ہوئے ہیں۔












عام شائقین کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم  اور ورلڈ الیون ٹیم  کے کھلاڑیوں نے بھی لاہور میں آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی اور آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :