پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2017

ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام امریکی منصوبہ ہے، فضل الرحمان

لکی مروت: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں عدم استحکام اور سیاسی افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے اور ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام امریکی منصوبہ ہے۔

لکی مروت میں ضلعی مجلس عاملہ اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر پرویز مشرف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ مسلمانوں کے خلاف سازش تھی اور اس وقت پاکستان میں مشرف کا دور تھا اور انہوں نے آنکھیں بند کر کے امریکا کی جنگ میں کودنے کے لئے ہاں کہا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کے مطابق انہوں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ مسلمان کے خلاف اہل کفر کاساتھ دینا غلط ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں ایک غیر ضروری اور پرائی جنگ میں دھکیل دیا گیا ہے اور پڑوسی ملک میں جاری جنگ کو بجھانے کے بجائے اس پر پٹرول چھڑکا گیا ہے۔ 

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت اصل مسئلہ پانامہ کیس نہیں ہے اور نہ ہی وہ نواز شریف کو بچا رہے ہیں بلکہ قوم کو حقائق سے آگاہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :