’کراچی میں چکن گونیا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ‘

کراچی: محکمہ صحت کے ڈائریکٹر شہر میں چکن گونیا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ محمد توفیق نے کہا کہ کراچی میں چکن گونیا کے کیسز بڑھنے کے خدشات ہیں، شہر میں وبا کی صورتحال نہیں لیکن شہری احتیاط کریں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ نے بتایا کہ اس مہینے 67 افراد چکن گونیا میں مبتلاہوئے اور رواں سال 3 ہزار 462 مشتبہ کیسز سامنے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کے لیے بلدیہ عظمی کوکئی بارلکھ چکے ہیں لیکن بلدیہ عظمی کی صفائی کی صورتحال سب کےسامنے ہے۔

محمد توفیق نے کہا کہ ایک ہی مچھر سےچکن گونیا، ڈینگی وائرس اور ملیریا پھیلتا ہے، اس لیے مچھر دانیوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں :