پاکستان
Time 18 ستمبر ، 2017

پاکستان مخالف اشتہاری مہم: سوئٹزر لینڈ کے سفیر کی دفترخارجہ طلبی

پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے جنیوا میں اسلام آباد مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا ہے۔ 

پاکستان نے جنیوا میں ملک مخالف اشتہاری مہم پر سوئٹزرلینڈ سے احتجاج کیا اور سوئٹزر لینڈ کے پاکستان میں نامزد سفیر تھامس کولی کو دفتر خارجہ طلب کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سوئٹزرلینڈ خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے اور پاکستان کے خلاف اس کی سرزمین کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقلیتوں اور بلوچستان کے نام سے اشتہارات چلائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :