برطانوی شہزادی کے ساتھ فواد خان بھی 100 خوبصورت افراد کے مقابلے میں

دنیا کے 100 خوبصورت اور پرُکشش شخصیات کے مقابلے میں پاکستانی اداکار فواد خان بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر کے 100 خوبصورت و پرکشش شخصیات سے متعلق سروے کرنے والا جریدہ ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) 1990 سے دنیا بھر کی خوبصورت و پُرکشش شخصیات کی فہرست مرتب کر رہا ہے۔

ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) نے رواں سال بھی مقابلے میں شامل شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں 500 سے زائد شخصیات شامل ہیں۔

اس فہرست میں ہالی وڈ کے بڑے بڑے ناموں سمیت بالی وڈ سے ہریتھک روشن، سدھارت ملہوترا، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ  اور عرواشی روٹیلا شامل ہیں جب کہ پاکستان سے صرف فواد خان ہی مقابلے کی فہرست میں جگہ بنا سکے۔





فہرست میں معروف امریکی ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ کے کردار جان سنو، ڈینیرس ٹارگیرئینز اور ڈروگا سمیت دیگر کئی کردار بھی شامل ہیں۔

اسی طرح اس فہرست میں برطانوی شاہی خاندان کی بہو کیٹ میڈلٹن اور شہزادہ ہیری کے نام بھی شامل ہیں۔





فہرست  میں جاپان، ہانگ کانگ، چین، آسٹریلیا ، برازیل سمیت عرب ممالک کے اداکار بھی شامل ہیں۔

اب دنیا کی 100 خوبصورت ترین شخصیات میں مذکورہ بڑے بڑے نام جگہ بنا سکتے ہیں یا نہیں یہ تو 27 دسمبر کو معلوم ہو گا۔

مزید خبریں :