فیس بک کا دوستوں کو عارضی طور پر نظر انداز کرنے کا فیچر آزمائشی مراحل میں

دنیا کے سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ فیس بک کا دوستوں کو عارضی طور پر نظر انداز کرنے کا فیچر آزمائشی مراحل میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر اکثر لوگ دوستوں اور بعض گروپس کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات اور پوسٹوں سے تنگ ہوجاتے ہیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی ان پیغامات کو دیکھنا پڑتا ہے لیکن اب فیس بک نے یہ پریشانی بھی حل کردی ہے۔

فیس بک کا ایک نیا فیچر(اسنوز) آزمائشی طور پر کام کررہا ہے جس میں اپنے مخصوص فرد، پیج اور گروپ کی طرف سے کی جانے والی پوسٹوں کو عارضی طور پر نظر انداز کرسکتے ہیں۔

عارضی طور پر پوسٹوں کو 24 گھنٹے، ایک ہفتہ اور ایک ماہ تک بند کیاجاسکتا ہے جو کہ نیوز فیڈ پر دکھائی نہیں دیں گی جب کہ یہ سہولت مطلوبہ پوسٹ کے بالائی حصے کے دائیں ہاتھ پر موجود ڈاٹ کے آپشن میں موجود ہے۔

دوسری جانب فیس بک کے ترجمان نے بھی اس فیچر کی تصدیق کردی ہے۔

اس فیچر کی اب تک بعض افراد تک رسائی ہے اور کامیابی کی صورت میں یہ سہولت تمام صارفین کو مہیا کی جائے گی۔

مزید خبریں :