گوگل کا مقبول آپریٹنگ سسٹم 'اوریو' اب موٹورولا میں دستیاب ہوگا

موٹو رولا اسمارٹ فون:فائل فوٹو۔

موٹورولا کمپنی نے موٹو جی 4 پلس اسمارٹ فون میں گوگل کا مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 8.0 'اوریو' متعارف کرادیا۔  

گوگل نے اینڈ رائڈ 8.0 'اوریو' سسٹم سونی، ہواوی اور دیگر اینڈرائڈ اسمارٹ فونز میں جلد متعارف کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس سے قبل موٹورولا نے اپنے 'موٹو جی 4 پلس' میں اس کی جلد دستیابی کا اظہار کردیا ہے۔

موٹورولا کمپنی نے فی الحال آزمائشی بنیاد پر صرف موٹو جی 4 پلس میں 'اوریو' سسٹم  اپ ڈیٹ کرنے کا کہا ہے جبکہ اس کی کامیابی کے بعد اسے تمام ماڈلز میں اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

موٹو رولا بلاگ پوسٹ کے مطابق موٹو جی 4 کے صارفین سے سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے وعدہ کی بنیاد پر 'اوریو' آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کر کے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ 

موٹورولا کمپنی کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے مسلسل کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین کو نئے سافٹ ویئر کی فراہمی جلد از جلد اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فراہم کی جائے تاکہ استعمال کے دوران کوئی دشواری پیش نا آئے۔

خیال رہے کہ آئی فون اور سیمسنگ کے بعد موٹورولا اسمارٹ فون برانڈز میں چوتھے نمبر پر اپنی جگہ بنا چکا ہے۔

مزید خبریں :