کھیل
Time 19 ستمبر ، 2017

اعصام الحق نے لاہور میں ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا

لاہور: ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام لاہور میں ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹینس کا بہترین کورٹ بنایا گیا ہے جو عالمی معیار کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آرہا بین الاقوامی معیارکا ٹینس کورٹ لاہور میں بنایا گیا ہے، امید ہے جلد ملکی حالات بہتر ہو جائیں گے اور ٹینس اسٹارز یہاں آ کر کھیل سکیں گے اور جب بھی پاکستان آؤں گا یہاں آکر ٹریننگ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کوشش ہے کہ پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے رول ماڈل بنوں۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں اعصام الحق نے کہا کہ شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں، جب ہوگی سب کےسامنے ہوگی۔

مزید خبریں :