سکھر کی سیمنٹ فیکٹری میں دھماکا، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 جاں بحق


سکھر: سکھر کی روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک رینجرز اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بارودی مواد کو ناکارہ بنارہے تھے کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔ موقع پر رینجرز اہلکار بھی موجود تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں دیگر چھ رینجرز جوان، فیکٹری کا جنرل مینیجر اور ایک مزدور شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ بارودی مواد ناکارہ بنایا جارہا تھا۔ جائے وقوعہ پر پولیس رینجز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ واقعے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے کہ یہ بارود فیکٹری میں کہاں سے آیا اور کس نے رکھا۔

مزید خبریں :